ابنا: شام کے سرکاري ٹيلي ويژن کو انٹرويو ديتے ہوئے سرگئي لاؤروف نے کہا کہ شام ميں تشدد اور خون خرابے کے خاتمے کا ايک ہي راستہ ہے کہ شام کے عوام اپنا بحران خود حل کريں اور اپنے مستقبل کا فيصلہ خود کريں-
روسي وزير خارجہ نے شامي وفد کے روسي حکام کے ساتھ مذاکرات کو انتہائي سود مند بتايا - انہوں نے اسي کے ساتھ کہا کہ ماسکو شامي عوام کي جانب سے وسيع البنياد مذاکراتي عمل کے دائرے ميں کئے جانے والے ہر فيصلے کي حمايت کرتا ہے- انہوں نے کہا کہ منگل کے روز ہونے والے مذاکرات ميں روسي حکام اور شامي وفد نے بہت سي تجاويز پر غور کيا ہے تاکہ عالمي برادري کو شام کے حقائق کے بارے ميں زيادہ سے زيادہ معلومات فراہم کي جاسکيں- انہوں نے کہا کہ عالمي برادري کے تمام ارکان اور خاص طور پر شام کي صورتحال پر براہ راست اثرانداز ہونے والے ارکان کو غير جانبداري سے کام ليتے ہوئے شام ميں قومي آشتي کے فروغ کي کوشش کرنا چاہيے-
سرگئي لاؤروف نے واضح کيا کہ انکا ملک شام کے عوام کے مشترکہ فيصلوں کي بنیاد پر سامنے آنے والے ہر راہ حل کي حمايت کرے گا-
.......
/169